اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ملاقات کی جس میں اے ڈی اور پاکستان کے درمیان جاری اور مستقبل کے تعاون کے امکانات پر بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ نے ملک کے ٹیکس کے نظام میں ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت پر زور دیا، اور انہوں نے سرکاری تحویل کے کاروباری اداروں میں اصلاحات اور نجکاری کے ایجنڈا کی اہمیت بھی بیان کی، ای ڈی بی کے وفد نے معاشی استحکام اور اس کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔