نواز شریف کی سیاسی خدمات جمہوریت کے ماتھے کا جھومر ہیں:عارف سندھیلہ 

May 17, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی سیاسی خدمات ملکی جمہوریت کے ماتھے کا جھومر ہیں میاں نواز شریف کے پارٹی صدارت سنبھالنے سے (ن)لیگ مزید فعال ہوگی اور جمہوری کارکنوں کے عزم کو تقویت ملے گی سازشی عناصر نے میاں نواز شریف کو ملکی سیاست اور پارٹی صدارت سے دور رکھنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر میاں نواز شریف کی عوامی مقبولیت اور جمہوری جدوجہد نے مخالفین اور حاسدین کی تمام سازشیں ناکام بنادی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ (ن) لیگ ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کا ویژن عوامی خدمت ہے، وقت نے ثابت کیا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی (ن) لیگ کی مرہون منت ہے ملک کے اندر سرمایہ کاری کا فروغ ملکی معیشت کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔ اب مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ سمیت تمام مسائل کا حل جلد یقینی بنایا جائیگا۔ 

مزیدخبریں