سانگلہ ہل:بھٹہ مالک کو جرمانہ‘ پٹرول ایجنسی سیل

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)اسسٹنٹ کمشنر ظہیر الدین بابر کی طرف سے غیر قانونی پٹرول و گیس کی ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف تحصیل بھر میں کاروائیاں جاری ہیں، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹے کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا، چک نمبر 41 مرڑمیں کارروائی کرتے پٹرول ایجنسی کو سیل کر دیا،روٹی و نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے تندوروں اور ہوٹلوں کو بھی چیک کیا۔

ای پیپر دی نیشن