گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا دورہ کیااور رواں ماہ کے آخر میں 27 مئی کو گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے سری لنکا جانیوالے14ر کنی تجارتی وفد کے بارے میں بریفنگ دی،وفد میں ٹیکسٹائل، ہوم اپلائنسز، رائس، کارپٹ، یوٹینسلز، آٹو پارٹس اور میٹل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بزنس مین شامل ہوں گے۔یاسین جوئیہ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کی باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے جی ،بی، سی کا تجارتی وفد سری لنکا کا دورہ کر رہا ہے۔