امت مسلمہ کو مسجد اقصی کا تحفظ ایمان کا حصہ سمجھ کر کرنا چاہئے: حق نواز چیمہ 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سینئر سیاسی شخصیت سردار حق نواز چیمہ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو مسجد اقصی کا تحفظ ایمان کا حصہ سمجھ کر کرنا چاہئے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اب خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں فلسطین انبیا کرام علیہ السلام کی سرزمین یے ملت اسلامیہ کے حکمرانوں کو بھرپور اواز بلند کرنی چاہئے۔ ملک میں تحمل اور برداشت کے رویے کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے نفرت اور انتشار کی سیاست کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے ۔

ای پیپر دی نیشن