گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ٹریفک وارڈنز سارا دن شہریوں کے چالان کاٹ کر بھاری جرمانے کرنے لگے،ٹریفک وارڈنز نے شہریوں کیساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی اور ہتک آمیز روئیے کی بدترین مثال قائم کر دی۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے چالان کاٹنے پر پابندی عائد کرنے اور ٹریفک کے بے ہنگم نظام کو درست کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ ہاتھوں میں چالان بکیں پکڑ کر ٹولیوں کی صورت میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور ٹریفک کے بہائو کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک نظام کو درست کرنے کی بجائے مسافر ویگنوں ،آٹو رکشوں ،مال بردار لوڈر رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو کھڑا کر کوئی نہ کوئی عذر لگا کر بھاری جرمانے کر دیتے ہیں۔