اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر خیبر پی کے کا عہدہ سنبھالنے پر فیصل کریم کنڈی کو مبارکباد، فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبر پی کے کے عہدے کے لئے اعتماد کرنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے گورنر خیبر پی کے کو مفاد عامہ کے لئے کام کرنے کی ہدایت کی، صدر مملکت نے فیصل کریم کنڈی کے لئے اپنے فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
صدر مملکت سے گورنر خیبر پی کے کی ملاقات، مفادعامہ کے لئے کام کرنے کی ہدایت
May 17, 2024