با ا ثر افرادنے مکان پر قبضہ کر لیا،چیف جسٹس نوٹس لیں،نور حسین

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس آف پاکستان سے ترنول کے رہائشی نور حسین نے حصول انصا ف اور تحفظ فرا ہمی کی اپیل کی ہے ۔ نورحسین نے بیٹی کے ہمراہ نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ با ا ثر افرادنے ان کے مکان پر قبضہ کر لیا ہے خاندان کو جان سے مارنے کی عملی دھمکیاں دیتے ہیں بہو کو تین گولیاں ماریں وہ پمز ہسپتال میںزیر علاج ہے تھانہ سنگ جانی میں مقدمہ درج ہوا جس میں ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لی ہیں اب پورے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں پولیس بھی مبینہ طور پر ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اپیل ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...