چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ملاقات کا وقت دیں،رہنما پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کا مطالبہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما راشد چوہان ،سہیل رومی اور دیگر رہنمائوں اور کارکنان نے    چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بھی انچارج مرکزی سنیٹرل سیکرٹریٹ وسابق امیدوار این اے 47 سبط الحیدر بخاری اور ضلعی صدر راجہ شکیل عباسی ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کاوقت دیںتاکہ نہ صرف ہم دارالحکومت اسلام آباد اورراولپنڈی میں سکونت پذیر اقلیتی برادری کے مسائل گوش گزارکرواسکیں بلکہ پارٹی تنظیم نو کے حوالے سے اپنیتجاویز بھی دیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے  جڑواں شہروں سمیت پاکستان بھر کی اقلیتی برادری کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے نہ صرف اقلیتوں کے مسائل کو اجاگر کیابلکہ درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی کاوشیں کیں۔ راشد چوہان نے پارٹی کی تمام سرگرمیوں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کرحصہ لیا انتخابات میںپارٹی کے امیدواران کی شاندارانتخابی مہم چلائی۔

ای پیپر دی نیشن