کلرسیداں(نامہ نگار)دہشتگردی عدالت نے بدھ کے روز پی ٹی آئی کے رہنما کلرسیداں سے سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کی دہشتگردی ایکٹ میں درج 14 مقدمات کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کردی ہے۔ معروف وکلا راجہ ایم ستاراللہ ایڈووکیٹ اور راجہ ندیم رئوف ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے۔