دومیل منڈی مویشیاں کسی صورت منتقل نہیں ہونے دیں گے: منظورحسین طاہرایوب  

 مٹھیال (نامہ نگار)کسانوں کا معاشی قتل بند کیا جائے دومیل منڈی مویشیاں کو کسی صورت دومیل گاں سے منتقل نہیں ہونے دیں گے منڈی مویشیاں کے دومیل سے منتقل ہونے سے مقامی ہزاروں افراد بے روزگار ہو جائیں گے دومیل منڈی مویشیاں کو دومیل گاں میں ہی برقرار رکھا جائے اور ٹاہلی اڈا پر کسی اور دن منڈی لگا لی جائے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے کسان اتحاد بورڈ ضلع اٹک کے صدر منظور حسین اور رہنما جماعت اسلامی ضلع اٹک معروف آئی سرجن ڈاکٹر طاہر ایوب خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے کسانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے  احتجاج کی جو کال دی گئی ہے اس سے پہلے کسانوں کے تمام مطالبات منظور کرے بصورت دیگر بھرپور پرامن احتجاج کیا جائے گا ضلع بھر میں کسانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں عنقریب ضلع بھر کے کسانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے مضبوط لائحہ عمل اختیار کریں گے کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا جماعت اسلامی کسان بورڈ ضلع اٹک حکومت وقت سے کسانوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے اور دومیل منڈی مویشیاں کو دومیل گاں سے منتقل نہ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی تحصیل جنڈحافظ عبدالرف، امیر جماعت اسلامی یوسی پنڈ سلطانی محمد سعید، امیر جماعت اسلامی یوسی مٹھیال لیاقت علی خان اور محمد اکرم بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...