گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا آبائی حلقے میں شاندار استقبال کیا گیا، ریاست سدھریال 

فتح جنگ (نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا آبائی گاں آمد پر شاندار اور فقید المثال استقبال کرنے پر اہل علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس محبت اور والہانہ لگا کا اظہار اپنے قائد کی آمد پر کیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے راہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4حاجی ملک ریاست علی سدھریال نے اپنے  بیان میں کیا انھو ں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کو پنجاب کا سب سے بڑا منصب گورنرمقرر ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقے آمد پر علاقے کے عوام ان کے استقبال کے لئے امڈ آئے جھنگ باہتر انٹر چینج سے لیکر ڈھرنال تک ہزاروں افراد نے جس والہانہ محبت کا اظہار کیا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سردار سلیم حیدر خان اس وقت نہ صرف اٹک بلکہ پنجاب انتہائی مقبول لیڈر کی حیثیت سے ابھرے ہیں پنجاب بھر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بالخصوص اور عام طبقا ت نے العموم انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے انھو ں نے کہا کہ ڈھرنال کی تاریخ کا سب سے بڑا استقبالی جلسہ تھا جس میں پندرہ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کر کے اپنے قائد سردار سلیم حیدر خان سے اپنے لگا اور محبت کا اظہار کیا لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں انھوں نے اہل علاقہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہم اٹک کے عوام کے مشکور ہیں جنھوں نے بارش کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی منوں کے حساب سے پھول نچھاور کئے۔

ای پیپر دی نیشن