ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)شہرمیںصفائی ستھر ائی کے نظام کوبہتربنانے کیلئے آر ڈبلیو ایم سی کاعملہ متحرک ہوگیا،بلدیہ ٹیکسلاکے مسلسل پانچ بارکونسلر منتخب ہونے والے حاجی ملک عارف جمیل گجرنے ٹیکسلاشہرکے سب سے بڑے قدیمی آھلا ںوالے قبرستان کوجانے والے مرکزی راستہ،جہاںعملہ کی عدم توجہی کے نتیجے میںنالوںکی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے غلاظت بھرے نالے ابل پڑے تھے اورپیدل چلنے والے راہگیروںبالخصوص نمازکی ادائیگی کیلئے جانے والے نمازیو ںکوبہت زیادہ مشکلات سے دوچارکیاگیا،آھلاںوالے قبرستان کوجانے والے مرکزی راستہ میںنالوںکے گٹر،اس طرح ابل پڑے جس طرح سیلابی بارشوںکا منظر ہوتاہے،اس صورتحال سے نجات کے حصول کیلئے علا قہ کے عوام نے اورنمائندہ نوائے وقت نے بھی معرو ف عوامی خدمتگار،کونسلرحاجی ملک عارف جمیل گجرسے رابطہ کیا،محلہ پھلائیاںکے متحرک کونسلرملک طاہرمحمودطاہری نے بھی حاجی عارف جمیل سے آھلاںوالے قبرستان کے راستہ کوہنگامی بنیا دو ںپرنالوںکی صفائی کرکے عوام کی آمدورفت کیلئے بحال کرنے کامطالبہ کیا،حاجی عارف جمیل گجرنے عوا می مسائل ومشکلات کوپیش نظررکھتے ہوئے فوری طو رپرچیف آفیسربلدیہ ٹیکسلااور آر ڈبلیو ایم سی کے نگر ان سے رابطہ کرکے انہیںآھلاںوالے قبرستان کے غلاظت بھرے نالوںکی فوری صفائی کی بابت کہا،جس پر آر ڈبلیو ایم سی کے نگران کی ہدایات پرماتحت عملہ متحرک ہوگیا، ہنگامی بنیادوںپرکام کر کے آھلاںوالے قبرستان کوجانے والے مرکزی ر استہ کی صفائی ستھرائی کردی گئی،علاقہ کے عوام نے متحرک کونسلرحاجی ملک عارف جمیل کی بھرپوردلچسپی اورمداخلت کوسراہتے ہوئے انہیںخراج تحسین پیش کیاہے۔
حاجی عارف جمیل کی کاوش ، آرڈ بلیوایم سی ٹیکسلا کی صفائی کیلئے متحرک
May 17, 2024