راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی ایک کمیٹی بنائیں جو وہاں پر دستیاب ادویات اور مشینری کے حوالے سے اپنی رپورٹ دیں، کمیٹی مانیٹرنگ کے ذریعے اس بات کویقینی بنائے کہ ہسپتالوں میں تمام ضروری ادویات موجود ہیں اور وہاں لگی مشینری فعال ہے تاکہ مریضوں کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے، محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی و پولیو کی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری رکھیں۔ اگرچہ راولپنڈی میں پولیو کے پچھلے تین سیمپلز نیگیٹو آئے ہیں تاہم حالیہ مہم میں پولیو کے نان اٹینڈڈ اور مسنگ کیسز کی کوریج کو سو فیصد کیا جائے
محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی و پولیو سرگرمیاں جاری رکھیں،کمشنر
May 17, 2024