راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیامیٹنگ میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن زنیر ہ اظفر،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر،ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز انوسٹی گیشن، ڈی ایس پیز آرگنائزڈ کرائم،ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کی فردا فردا کارکردگی کا جائزہ لیا، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ15کالز پر فوری ریسپانس اور 1787پر موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنائیں،ایف آئی آر کے بروقت اندراج کو یقینی بنائیں غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایس ڈی پی اوز قتل اورسنگین مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں،خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، سی پی اونے ایس پی سی آئی اے،ایس ڈی پی اوسٹی اور ایس ڈی پی اوکینٹ کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی لیٹر ، ایس ایچ اوروات اورسی آئی اے ٹیم کو اغوا برائے تاوان کے گینگ کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعام،ایس ایچ اوآراے بازار اورپولیس ٹیم کو اغوا برائے تاوان کے ملزمان کی گرفتاری پر تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعام ،ایس ایچ اوٹیکسلا اورپولیس ٹیم کو ڈکیتی معہ قتل کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری پر تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعام ،ایس ایچ اوکلرسیداں اورپولیس ٹیم کو انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اورنقد انعام سے نوازا،سی پی اونے ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کو بہترین کارکردگی پر آفیسر آف دی منتھ قرار دیا، میٹنگ کے تمام شرکا نے کھڑے ہوکر ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کو بہتر ین کارکردگی پر داد تحسین پیش کی۔