آئی الیون فور ، لڑائی جھگڑے میں خنجر اور ہتھوڑی کے وار سے نوجوان قتل 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ایک نوجوان قتل کردیا گیا تین افراد زخمی ہو گئے،تھانہ سبزی منڈی کو شیرحیدر خان نے بتایا کہ آئی الیون فور میں میرے بیٹے ہدایات کو ملزمان روح اللہ وغیرہ نے لڑائی جھگڑے میں خنجر اور ہتھوڑی کے وار کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، تھانہ کورال کو ثمینہ بی بی نے بتایا کہ پڑوسی صیام خان نے غوری ٹاؤن میںبد تمیزی کی اور لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے مجھے اور میرے بیٹے کو تشدد کرکے زخمی کر دیا، تھانہ ترنول کو عادل خان نے بتایا کہ ڈھوک رمضانیاں میں لال میر عبدالرحمان نے ڈمپر کی خریداری کے سلسلے میں مجھے اور میرے والد کو دھمکیاں دیں اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

ای پیپر دی نیشن