اسلام آباد(خبرنگار) اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ15مئی یوم نقبہ نسل پرست اور غاصب صیہونی حکومت کے قیام کا دن ہے جس کی حمایت استعماری سازش کے ذریعے کی گئی نقبہ یا فلسطینیوں کا وطن سے محرومی کا تجربہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں القدس کی مقدس سرزمین پر نسل کشی قتل عام نقل مکانی قبضے اور بے حرمتی کے سیاہ دور کے آغاز کی یاد دلاتا ہے یہ فلسطینی سرزمین پر 76سال سے جاری قبضے اور انسانی حقوق اور حق خود ارادیت کی صریح خلاف ورزی کا آغاز ہے صیہونی حکومت نے تمام انسانی اقدار اور اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اور انسانی حقوق، انسانی اصولوں، بین الاقوامی قوانین و ضوابط اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنی نوع انسان کی تاریخ میں اب تک کے سب سے گھنانے بین الاقوامی جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن میں جنگی جرائم بھی شامل ہیںنسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم شامل ہیںاسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے پینتیس ہزار سے زائد بے گناہ لوگوں کے وحشیانہ قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
یوم نقبہ نسل پرست اور غاصب صیہونی حکومت کے قیام کا دن ہے،ایران
May 17, 2024