اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس کے 120 ہیڈ کانسٹیبلوں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی افسران کی ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔افسران کو ترقی کے رینک لگانے کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں تمام ترقی پانے والے افسران کی فیمیلیز کو خصوصی دعوت دی گئی تقریب میں ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے گئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اس خاندان کا ہر وہ فرد جو سوچتا ہے کہ سو فیصد خدمت خلق کے جذبے کو پورا کرنا ہے ہر وہ شخص جو یہ سوچتا ہے کہ کریمینلز کا خاتمہ اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے وہ آئی جی ہے، یہ جتنی فیمیلیز بیٹھی ہیں سب میری فیملی ہیں کیونکہ ہماری زندگی کا مقصد لوگوں کا سب کچھ بچانے کے لئے ذرا بھی دریغ نہیں کریں گے ہمارا مقصد حیات ایک ہے تو ہماری فیملی بھی ایک ہے آپ سب کو خدمت خلق کا نشہ ہونا چاہئیے آج آپ لوگوں کو اللہ نے عزت دی ہے اور آپ کے کندھوں کو روشن کیا ہے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اب یہ رینک کندھے پر سجانے کے بعد ذمہ داری بھی بڑھے گی جو اللہ نے دی ہے آپ ہرمظلوم کی آواز، ہر بے سایہ کے لئے سایہ بنیں گے اور یہی ہماری تربیت ہے ہم غازیوں اورشہدا کے وارث محکمہ کا حصہ ہیں آپ کا کام صرف دشمنوں، کریمینلز کا خاتمہ، لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے آپ کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے ۔