راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ بنی کے علاقے میں قصاب کی دکان پر گولی لگنے سے زخمی لڑکا انتقال کر گیا پولیس کومحمد فرید نے بتایا کہ میرا 15سالہ بیٹا محمد عنصر امام باڑہ چوک میں واقع مٹن اینڈ بیف شاپ میں محمد افتخار کے پاس قصابوں کا کام کر رہا تھا مجھے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ مدعی کے بیٹے نے اپنے آپ کو گولی مار کر زخمی کرلیا ہے میں ضلع مظفر آباد سے اپنے بھائی عبدالعزیز کے ہمراہ راولپنڈی کیلئے روانہ ہوا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پہنچا تو مدعی کا بیٹا مضروبی کی حالت میں ایمرجنسی میں زیرِ علاج تھا مْجھے قوی شبہ ہیکہ میرے بیٹے کو افتخارِ ،محمد ذوالفقار ،کامران ، ملک نعیم وغیرہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائز مار کر زخمی کیا ہے مسمی عنصر محمود جو سر پر گولی لگنے سے شدید مضروب ہوکرہسپتال ڈی ایچ کیومیں زیر علاج تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا ہے ۔
قصاب کی دکان پر گولی لگنے سے زخمی لڑکاچل بسا
May 17, 2024