16ویں آل پاکستان  چیمبرز صدور کانفرنس ختم

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)  راولپنڈی چیمبر آف کا مرس کے زیراہتمام دوروزہ 16ویں آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس ختم ہوگئی، کانفرنس کے اختتام پرصدر چیمبر ثاقب رفیق نے کراچی، لاہور، فیصل آباد چیمبر کے صدور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر بجٹ پیش کرنے سے قبل چیمبرز اور تاجر برادری سے مشاورت نہیں کی گئی تو چیمبرز اسے مسترد کر دیں گے، امید ہے حکومت بجٹ سازی میں چیمبرز کو مشاورتی عمل میں شریک کرے گی، چیمبرز کے صدور کی مدت دو سال کی بجائے ایک سال کی جائے، ایف بی آر ٹیکس کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اہداف مقرر کرے، 22فیصد شرح سود معاشی ترقی اور انڈسٹریلائزیشن میں بڑی رکاوٹ ہے، اسے مرحلہ وار کم کر کے سنگل ڈیجیٹ تک لایا جائے۔ تاجر اور ٹیکس پیئرز کو عزت دی جائے، ذرائع سے قطع نظر تمام آمدن یکساں فریم ورک میں قابل ٹیکس کیا جائے۔ ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات اور تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے

ای پیپر دی نیشن