اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم کی کوآرڈنیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ وزیراعظم دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ کو پلاسٹک ریگولیشن 2023کے تحت سنگل استعمال کے پلاسٹک بیگز سے پاک کرنا چاہتے ہیں، پلاسٹک کی آلودگی ہماری آنے والی نسلوں کے لئے بہت زیادہ خطرہ ہے انہوں نے یہ بات میٹرو اے جی (عالمی)کی سینئر نائب صدر آئیون جولیٹا بولن کے ساتھ ملاقات میں کہی۔آئیون جولیٹا بولن نے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر کو آگاہ کیا کی کہ میٹرو نے ممنوعہ ضوابط کا احترام کرتے ہوئے ان کی خریدو فروخت کے عمل کے دوران سنگل یوز پلاسٹک/پولی تھین بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام صوبوں کو پلاسٹک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کے لئے خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔دونوں فریقین نے ری سائیکلنگ ٹیکنیکس سے بنی مصنوعات کی نمائش کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا