آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش متوقع

May 17, 2024 | 11:04

 آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں پارا آج پھر 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ پشاور میں پارا 39 اور گرمی کا احساس 41 ڈگری ہورہا ہے اسلام آباد میں پارا 38 ڈگری سینٹی گریڈ اور کراچی میں 37  ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گرمی کا احساس 40 ڈگری جیسا ہوگا۔دوسری جانب فیصل آباد، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، سکھر، دادو، نواب شاہ،حیدرآباد میں بھی شدید گرمی ہے۔پنجاب اور سندھ کے متعدد اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سندھ،پنجاب میں آئندہ ہفتےگرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے، 23 سے 27 مئی کے دوران دن کے وقت درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈکا اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش متوقع ہے، آج شام یا رات میں مری، گلیات، پنڈی، اسلام آباد ، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پشاور، کوہاٹ، سوات، کوئٹہ، قلات، زیارت اور پشین میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

مزیدخبریں