پنجاب حکومت کا لاہور اور دیگر شہروں میں الیکٹرک اور ہائبرڈ بسیں چلانے کا اعلان

May 17, 2024 | 11:15

 پنجاب اسمبلی میں حکومت نے رواں سال لاہور اور دیگر شہروں میں الیکٹرک اور ہائبرڈ بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے بتایا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ نظام متعارف کروایا ہے اور لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔اس پر اپوزیشن رکن مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ صوبائی فنانس کا تمام پیسہ لاہور پر خرچ کیا جا رہا ہے جب کہ رانا آفتاب نے کہا کہ تمام بڑے شہروں میں ٹریفک جام رہتی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ اور اعجاز شفیع میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا، اپوزیشن رکن اعجاز شفیع نے کہا کہ ان کو ہمارے 3 سال کی بہت تکلیف ہے، خود 40 سال سے مسلط ہیں۔اس کے جواب میں وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا 40 سال سے سسٹم چل رہا تھا، جو ان کے 3 سال میں سسٹم بیٹھ گیا۔ادھر اپوزیشن ارکا ن نے پولیس کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹسز  میں پولیس کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں