وزیرِ اعظم سے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے وفد کی ملاقات, وفد نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے اور مسائل کے حل کے حوالے سے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا.وفد نے پاکستان کی معیشت کی بحالی اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات کے حوالے سے تعریف کی.وزیراعظم کی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے وفد کو آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت,اس موقع پر  وزیر اعظم نے کہا کہ آپ اپنی بھرپور کوشش کریں کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف ملے۔ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ یہ کیسے ممکن تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ہمارے بہن اور بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں ۔ پاکستان کشمیر کاز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے ۔پاکستان ہمیشہ  کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے امور پر بھی گفتگو  کی گئی۔وزیراعظم کی وفد کو آزاد جموں و کشمیر میں  پارٹی کو مزید منظم کرنے کی ہدایت،عوام سے اپنے روابط میں  مزید بہتری لائیں ۔ ملاقات میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے ۔

ای پیپر دی نیشن