سینیٹرفیصل واوڈاکی پریس کانفرنس پرسپریم کورٹ میں ازخودنوٹس کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔تفصیلات کےمطابق فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سپلیمنٹری کیس کی سماعت کررہا ہے ،جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ میں شامل ہے۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کیخلاف پریس کانفرنس کرنے پر فیصل واووڈا کیخلاف از خود نوٹس لیا تھا۔