استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی سے متعلق اہم تجاویز سامنے آ گئیں۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ تجاویز پیش کردیں جس میں او آئی سی سی آئی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات پرٹیکس جاری رکھنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ان کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی جاری رکھی جائے۔او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تجویز کا مقصد درآمدی استعمال شدہ گاڑیوں کی آمد کو روکنا ہے، ایسی گاڑیوں کی آمد سے مقامی گاڑیوں کی فروخت متاثرہوتی ہے۔اوورسیزانویسٹرزچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے کہا کہ بڑی تعداد میں درآمد کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے استحقاق کا استحصال کیا گیا۔اوورسیز کیلئے اسکیموں سیفائدہ اٹھانیوالوں کی گاڑیوں کی اگلی فروخت پراضافی ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دی گئی۔او آئی سی سی آئی نے مزید کہا کہ اقدام تجارتی فائدے کیلئے اس طرح کی اسکیموں کیغلط استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی، ایسی پالیسی اپنائی جائے، جو معیشت کے طویل مدتی مفادات کوترجیح دیتی ہیں، استعمال شدہ کاروں کی درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کے اقدام پرعملدرآمد کیا جائے۔