نان فائلرز کے لیے 10 کروڑ کی پراپرٹی پر 35 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگانے کی تجویز

May 17, 2024 | 11:53

اسلام آباد (شہزاد پراچہ)پراپرٹی سیکٹر کے لیے بری خبر، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے لیے 10 کروڑ روپے سے اوپر کی پراپرٹی پر نان فائلرز کے لیے 35 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگانے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ کے لیے پاکستان کو پراپرٹی سیکٹر پر مزید ایڈوانس ٹیکس لگانے کی ہدایت کی ہے،آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے لیے 10 کروڑ روپے سے اوپر کی پراپرٹی پر نان فائلرز کے لیے 35 فیصد ایڈوانس ٹیکس جبکہ فائلرکے لیے ٹیکس 5 فیصد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نان فائلرز کے لیے 5 کروڑ روپے پراپرٹی کی خریداری پر 6 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ فائلرز کے لیے 5 کروڑ روپے کی پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس ریٹ 3 فیصد رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔اسی طرح 5 کروڑ روپے سے 10 کروڑ روپے کی پراپرٹی پر نان فائلرز کے لیے ٹیکس 12 فیصد جبکہ فائلرز کے لیے ٹیکس 4 فیصد کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ ایف بی ار نے رواں مالی سال میں پراپرٹی کی خریداری پر فائلرز پر 3 فیصد جبکہ نان فائلرز پر 10.5فیصد ٹیکس عائد کیا تھا جبکہ ایف بی آر نے پراپرٹی سیکٹر پر ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 80ارب روپے اکٹھے کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

مزیدخبریں