اراکین قومی اسمبلی اب پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر میڈیا سے بات نہیں کرسکیں گے

May 17, 2024 | 14:09

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے نئے ضوابط کے تحت اراکین قومی اسمبلی پر پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر میڈیا سے گفتگو پر پابندی ہوگی۔سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن میں پارلیمان میں ہونے والے ’حالیہ واقعات‘ کی وجہ سے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے ضوابط کا مقصد پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر غیر ضروری افراد کی موجودگی ختم کرنا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کے داخلے پر کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

مزیدخبریں