وارثت کی تقسیم نےبڑارازفحاش کروادیا،26سال بعدلاپتہ شہری اپنےہی گھرسےچندمنٹ کی دوری پرواقع ہمسایہ کےگھرسےبازیاب ہوگیا۔منگل کے روز الجیرین وزارت انصاف نے بتایا کہ الجیریاکی خانہ جنگی کےدوران عمربی نامی شخص 1998میں 19سال کی عمرمیں لاپتہ ہوگیاتھاجس کوتلاش کرنےکےبعداس کےگھروالوں نےسمجھاکےاسےاغوایاقتل کردیاگیا۔رپورٹ کےمطابق بازیاب ہونےوالےشخص کی عمراس وقت45سال ہےاوروہ ڈیلفا شہر سے 200 میٹر کے فاصلے پر گھاس کے ڈھیر سے برآمد ہوا۔ اغوا کار کے بھائی نے وراثت کے تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس واقعے سے پردہ اٹھایا۔وزارت انصاف نے بتایا کہ 61 سالہ ملزم قریبی قصبے ال گویدڈ میں میونسپلٹی کا ایک ڈورمین ہے جسے فرار ہونے کی کوشش کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔الجیرین میڈیا کے مطابق ’متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ مدد کے لیے پکارنے سے قاصر تھا کیونکہ اغوا کار نے اس پر کسی قسم کا جادو کر رکھا تھا۔‘ملک کی وزارت انصاف نے واقعے کو ’گھناؤنا‘ جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ شخص کو طبی اور نفسیاتی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وارثت کی تقسیم نےبڑارازفحاش کروادیا،26سال بعدلاپتہ شہری بازیاب
May 17, 2024 | 15:18