پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں کی بحالی، یورپین یونین کا فیصلہ مئی کے آخر میں متوقع

پاکستان پر عائد فضائی پابندیوں سے متعلق یورپین سیفٹی ایجنسی آیاسا کا اہم اجلاس برسلز میں ختم ہو گیا۔ اجلاس میں شریک پاکستانی وفد کے رکن نے نمائندہ جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پابندیوں کے خاتمہ سے متعلق یورپین یونین کا فیصلہ مئی کے آخر میں متوقع ہے۔

شہری ہوا بازی سے متعلق یورپین یونین کے ادارے آیاسا کا اجلاس 14 سے 16 مئی تک تین دن برسلز مئں جاری رہا۔ پاکستان سی اے اے پر پابندی کے خاتمہ اور پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں کی یورپ کیلئے بحالی سے متعلق اجلاس میں رپورٹس پیش کی گئیں۔

سیکریٹری ایوی ایشن کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستانی وفد واپس وطن روانہ ہو گیا۔

اجلاس میں شریک پاکستانی وفد کے رکن نے نمائندہ جیو نیوز کو بتایا کہ آیاسا کے اجلاس میں پاکستانی موقف اچھی طرح سنا گیا اور اب پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر یورپین یونین کی جانب سے عائد پابندیوں کے خاتمہ اور پی آئی اے سمیت پاکستانی ایرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی سے متعلق یورپین یونین کا فیصلہ طریقہ کار کے مطابق مئی کے آخر میں متوقع ہے۔

وفد کے رکن کا مذید کہنا تھا کہ یورپین یونین کے ادارے آیاسا کے اجلاس میں ہونے والی مزید پیش رفت سے پاکستان پہنچ کر آگاہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن