بجلی کی قیمت میں 1.45روپےکااضافہ

May 17, 2024 | 15:32

 بجلی کی قیمت میں 1.45روپےکااضافہ کرنےکی درخواست نیپرامیں دائرکردی گئی۔تفصیلات کےمطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، من وعن منظوری سے صارفین پر1 روپے 45 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑے گا۔ نیپراحکام کاکہناہےکہ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جولائی اگست ستمبر کے مہینوں میں لگانا تجویز ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی حتمی منظوری بعد میں جانچ پڑتال کے بعد دی جائے گی ۔کورنگی ایسوسی ایشن کا مہنگی بجلی پر تحفظات کا اظہار ان حالات میں انڈسٹری بند ہو جائے گی ۔نمائندہ کورنگی ایسوسی ایشن محمد ریحان کاکہناتھاکہ حیسکو میں ایسی شکایات آرہی ہیں کہ شرم آجاتی ہے۔پاورڈویژن حکام کاکہناتھاکہ اس اضافے کا اطلاق فوری طور پر لگنا چاہئے ۔ بجلی ٹیرف میں ری بیسنگ کا وقت بھی آرہا ہے ۔سماعت کےدوران نیپراسےسوالات کئےگئےکہ  نیٹ میٹرنگ بڑھنے سے گرڈ سے بجلی کون خریدے گا۔چیئرمین نیپراکاکہناتھاکہ جب ہمارے پاس نیٹ میٹرنگ کا یہ معاملہ آئے گا اس وقت دیکھ لینگے ۔نیپراحکام کاکہناتھاکہ ملک میں نیٹ میٹرنگ 2 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔چیئرمین نیپرا کاکہناتھاکہ حیسکو نیپرا اتھارٹی کو انتہائی اقدام پر مجبور کررہی ہے ، فیصلے میں حیسکو کے خلاف خود نوٹ لکھوں گا۔پاور ڈویژن حکامکاکہناتھاکہ پاور ڈویژن بھی حیسکو کے خلاف ایکشن لے گا۔

مزیدخبریں