وزیر اعلی بلوچستان نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول واقعہ پرماہرہ خان سے معافی مانگ لی

May 17, 2024 | 15:41

وزیر اعلی بلوچستان نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول واقعہ پرماہرہ خان سے معافی مانگ لی
وزیر اعلی بلوچستان نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول واقعہ پرماہرہ خان سے معافی مانگ لی

ماہرہ خان پاکستان کی ایک بڑی اسٹار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز وی جے کے طور پر کیا اور بعد میں ڈراموں اور فلموں میں اسٹار بن گئیں۔ ماہرہ خان دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔انہوں نے ایک پاکستانی اسٹار کی حیثیت سے بیرون ملک متعدد ایوارڈزاوراعزازات حاصل کیے ہیں اور وہ پاکستان میں ثقافت اور فنون لطیفہ کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔گذشتہ دنوں انہوں نے کوئٹہ میں آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں شرکت کے دوران اچانک حاضرین میں سے کوئی چیز ماہرہ خان کی طرف پھینکی گئی۔ اس ساری صورتحال کو ماہرہ خان نے نہایت خوبصورتی سے نبھایا اور تقریب جاری رکھی، یہاں تک کہ جب وہ اسٹیج سے باہر گئیں، تو انہوں نے حوصلہ افزائی کی کہ تمام شہروں میں مزید ایسی تقریبات منعقد کی جائیں تاکہ لوگوں میں اس کا شعور بیدار ہو۔۔اب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سپر اسٹار ماہرہ خان سے اس ناخوشگوار واقعےپر معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماہرہ خان کے شکر گزار ہیں، جو آرٹس اینڈ کلچر کے فروغ کے لیے ہمیشہ کام کرنے کو تیار رہتی ہیں۔

مزیدخبریں