وزیرداخلہ کاجعلی شناختی کارڈمافیاکےخاتمےکیلئےموثرایکشن کاحکم

May 17, 2024 | 16:15

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،عوام کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے،جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کے لیے موثر ایکشن کا حکم اور 6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز میں اضافے کا 7 روز میں پلان طلب کر لیا ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نادرا ہیڈ کوارٹر دورہ کے دوران بڑے فیصلے پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت دی جائے گی پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں گی محسن نقوی نے یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ اور تجدید کی سہولت فراہم کرنے کے پلان کو چند روز میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی اور شناختی کارڈز کے نظام کو فول پروف۔ بہتر اور تیز رفتار بنانے کا پلان طلب کر لیا ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نادرا سنٹرز کے دورے کئے ۔ حالات کا جائزہ لیا۔ عوام کو مشکلات کا سامنا ہےایسا پلان بنایا جائے جس سے نادرا سنٹرز پر آنے والوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سنٹرز میں اضافے کا 7 روز میں پلان طلب کر لیا اس کے ساتھ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباداور راولپنڈی میں مزید سنٹرز بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کے لئے موثر ایکشن کا حکم دیا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا آپریشنل روم کا دورہ وفاقی وزیرداخلہ کو پاکستان بھر کے نادرا سنٹرز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے نظام کے بارے بریفنگ دی گئی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہاوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر کے کانفرنس روم میں اجلاس نادرا کو عوام کے لئے مزید فرینڈلی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیاوفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور نادرا کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں