اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی اور خطہ میں پاک بحریہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے بحری معیشت اور ملکی اقتصادی ترقی کیلئے اس کی اہمیت پر بھی گفتگو کی . ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کو بحری چیلنجز، مواقع اور معاشی ترقی کیلئے اس شعبے کے بارے میں آگاہی اور اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔