کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ کے ایس ای انڈیکس237 پوائنس کے اضافہ کے ساتھ 9304 پر پہنچ گیا

Nov 17, 2009

سفیر یاؤ جنگ
کراچی/ لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز زبردست تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 237.14 پوائنٹس کے اضافے پر دوبارہ 9304.31 کی ریکارڈ سطح پر بند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 63 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی غالب رہی۔ تفصیلات کے مطابق بینکوں ‘ آئل گیس سیکٹر کے حصص میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے اچھے اثرات اور آئندہ دنوں تیزی کی توقعات کے باعث مقامی سرمایہ کاروں کی بینکنگ‘ آئل اینڈ گیس‘ ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی خریداری میں نمایاں دلچسپی اور آئندہ دنوں تیزی کے امکانات سے حصص کے کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 237.14 پوائنٹس کے اضافے پر بیک وقت تین نفسیاتی حدود عبور کرکے دوبارہ 9304.31 کی ریکارڈ سطح پر آگیا جس سے بینک الفلاح اور پی ٹی سی ایل کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے اس طرح ہفتے کے آغاز پر حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 63 ارب 38 کروڑ 73 لاکھ 8ہزار 572 روپے کا اضافہ رہا جس سے مجموعی سرمایہ کاری بڑھ کر 26 کھرب 86 ارب 56 کروڑ 53 لاکھ 18ہزار 757 روپے تجاوز کرگئی۔ پیر کے روز مجموعی سودوں میں 19 کروڑ 66 لاکھ 25ہزار 557 حصص کے سودوں میں زائد کاروبار رہا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈکس 95.65 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ کے اختتام پر 2870.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 103 کمپنیوں کا کاروبار ہوا 50 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 15 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 38 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں کل 14176668 حصص کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ اضافہ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت میں 13.62 روپے بڑھ گئی۔
مزیدخبریں