لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اداکارہ ریما کی طرف سے دائر 20 کروڑ ہرجانے کے دعوی میں سیالکوٹ کے رہائشی شاہد رفیق کو 6 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔ اداکارہ نے اپنے دعوی میں موقف اختیار کیا کہ اس کا مدعا علیہ کے ساتھ کسی فلم کے معاملے میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی فلم زیر تکمیل ہے۔ اس کے باوجود مدعا علیہ نے اس کے خلاف فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن میں درخواست دی اور رقم لینے کا الزام لگایا جس سے مدعیہ کی شہرت کو نقصان پہنچا۔