وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیراس کا مظہر ہے کہ ریلوے کی حالت بہتر نہیں ہے،حکومت خسارہ پورا کرے یا ریلوےمیں سرمایہ کاری کی جائے۔

Nov 17, 2010 | 16:52

سفیر یاؤ جنگ
وہ پشاور میں نمازعید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نےکہا کہ اگر ریلوے کی مالی حالت بہترہوتی توملازمین کو بروقت تنخواہیں مل جاتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خسارے کا حجم بڑھنے کے باعث ریلوے کے اخراجات اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ ریلوے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، حکومت اس کا خسارہ پورا کرے یا اس میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کی دھرتی خون میں نہلائی ہوئی ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ محض مذہبی فرائض پورا کرکے عید سادگی سے منا رہے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پختونوں کا تیس برس سے قتل عام کیا جا رہا ہے، کبھی انہیں روس کے ساتھ لڑایا جاتا ہے اور کبھی انہیں امریکہ کے مقابلے میں کھڑا کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ عید اور قربانی کے صدقے اس دھرتی پر امن قائم کردے۔
مزیدخبریں