پاکستان بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کا حامی ہوں: ہارون لورگاٹ

دبئی (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ وہ پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کے حامی ہیں اور اس سے کھیل کو فروغ ملیں گا۔ انہوں نے کہا کہ فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق دونوں ممالک کو 2012ءمیں سیریز کھیلنی ہے ایک سوال کے جواب میں ہارون لوگارٹ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان سے سیریز کھیلنے کی باقاعدہ درخواست کی ہے تاہم وینیو کا حتمی فیصلہ دونوں بورڈ ہی مل کر سکتے ہیں۔ دریں اثناءہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، کھلاڑیوں سمیت پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے ذکاءاشرف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نئے چیئرمین مثبت سوچ کے مالک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن