لاہور ہائی کورٹ کے سنئیر ترین جج عظمت سعید شیخ نے لاہور ہائی کورٹ کے چالیسویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف آٹھا لیا ۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب میں وزیراعلی شہباز شریف، صوبائی وزرا، سنئیر سول افسران، لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور عدلیہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔ نئے چیف جسٹس مسڑ جسٹس عظمت سعید شیخ کے گورنر ہائوس کے دربار ہال پہنچنے پر وزیراعلی اور گورنر لطیف خان کھوسہ نے انکا استقبال کیا۔ جبکہ بعد ازاں گورنر پنجاب نے ان سے چالیسویں چیف جسٹس کی حثیت سے حلف لیا۔ سال دو ہزار چار میں لاہور ہائی کورٹ میں تعینات ہونے والے عظمت سعید شیخ نے دو ہزار سات میں پی۔سی۔او پر حلف لینے سے انکار کردیا تھا جبکہ دو ہزار نو میں عدلیہ بحالی کے بعد وہ سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف اور چوہدری اعجاز احمد کے بعد سنئیر ترین جج گردانے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن