کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے بارہ سو اکیاسی ویں عرس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

سی ویو کراچی میں گزشہ شب ہونے والے دھماکے کے بعد عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے چاروں اطراف سکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔رینجرز اور پولیس نے مزار کے پاس سے گزرنے والی سڑک کوعام شہریوں کے لئے بند کردیا ہے جبکہ مزار میں جانے والے افراد کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے اور مزار کے داخلی راستوں پر دو واک تھروگیٹ بھی لگائے گئے ہیں ۔ عرس کے موقع پر پولیس کے دو سو سے زائد جوان تعینات ہونگے جبکہ رینجرز اور خفیہ اداروں کے اہلکار بھی سکیورٹی پر مامور کئے گئے ہیں ۔عرس کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن بھی خدمات انجام دے رہےہیںجبکہ سولہ خفیہ کیمروں سے مزار کی نگرانی کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن