سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلے نے انکشاف کیاہے کہ انیس سو چھیانوے کے ورلڈ کپ میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا سیمی فائنل میچ فکس تھا۔

بھارتی ٹی وی شو میں سابق بھارتی کھلاری ونود کامبلے نے الزام لگایا کہ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو باون رنز کا ٹارگٹ دیا تھا اورانہیں اس وقت فکسنگ کا شک ہوا جب بھارتی کپتان اظہر الدین نے ٹاس جیتنے کے باوجود سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، انہوں نے کہا حالانکہ یہ ایسی وکٹ تھی کہ اس پر پہلے بیٹنگ کرنا سودمند ثابت ہوتا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ سیمی فائنل میچ مغربی بنگال کے صدرمقام کولکتہ کے ایڈن گارڈنزپر تیرہ مارچ انیس سو چھیانوے کو کھیلا گیا اور یہ میچ سری لنکا نے جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور ورلڈکپ بھی سری لنکا نے اپنے نام کرلیا تھا۔ ونود کامبلی کے مطابق اس میچ کے دوران بھارتی بیٹسمین یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے، تاہم وہ خود انتیس گیندوں پردس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے جبکہ انکے قریبی دوست اور ماسٹربیٹسمین پینسٹھ رنز بناپائے تھے تاہم کپتان اظہر الدین صفر پر آؤٹ ہوئے تھے اورباقی پوری بھارتی ٹیم چونتیس اوورز میں آٹھ وکٹوں پرایک سو بیس رنز تک محدود رہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن