اسامہ وفادار‘ مثبت رویے کی حامل شخصیت اکثر 9/11 واقعہ میں ملوث جانبازوں کو یاد کیا کرتے تھے: ایمن الظواہری کا ویڈیو پیغام

لندن + دبئی (رائٹرز + اے این این) القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں اپنے پیشرو اسامہ بن لادن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ لادن وفاداری اور مثبت رویے کی حامل شخصیت تھے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایمن الظواہری نے اپنے نئے ویڈیو پیغام میں اسامہ بن لادن کے اعلیٰ اطوار اور ساتھیوں سے وفاداری پر ان کی تعریف کی ہے۔ پیغام کا دورانیہ آدھا گھنٹہ ہے۔ اس کا عنوان ”امام کے ساتھ گزرے دِن“ حصہ اول ہے۔ الظواہری نے کہا اسامہ اکثر 9/11 واقعہ میں ملوث جانبازوں کو یاد کیا کرتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن