شاہ محمود قریشی کا غنویٰ بھٹوکو ٹیلی فون، بھٹو جونیئر اور فاطمہ کو سیاست میں لانیکا مشورہ

لاہور (آئی اےن پی) رہنما شاہ محمود قریشی نے شہید بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنوی بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار بھٹوجونیئر کو سیاست میں لانے کا مشورہ دیتے ہوئے گھوٹکی میں 27 نومبر کے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دیدی۔بدھ کو ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے غنویٰ بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں اپنا کردار ادا کریں اور بھٹو شہید کے مشن کے تکمیل کیلئے ذوالفقار بھٹو جونیئر اور فاطمہ بھٹو کو سیاسی میدان میں لائیں۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ان کو 27 نومبر کو ہونیوالے جلسہ میں شرکت کی بھی دعوت دی ہے تاہم غنوی بھٹو نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ای پیپر دی نیشن