بجلی ‘گیس بحران کے باعث لاکھوں کھالیں خراب ہونے کا خدشہ

Nov 17, 2012

کراچی(کامرس رپورٹر) ملک میں بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عیدالاضحی میں قربانی کے جانوروں کی ٹینریز کی جانب سے خریدی جانے والی لاکھوں کھالیں ضائع اورخراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔فیڈریشن کے سابق صدر اورپاک انڈیا چیمبر آف کامرس کے صدر ایس ایم منیر نے بتایا ہے کہ کراچی‘ لاہور‘ سیالکوٹ اورقصور کی ٹینریوں میں 57لاکھ سے زائد کھالیں جو عیدالاضحی کے قربانی کے جانوروں کی ہیں۔ بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خراب ہورہی ہیں جس سے ٹینرز اورلیدر کی صنعتوں کو اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں