پاکستان، بھارت دوستی رشتے مستحکم بنانے کیلئے وفود کا تبادلہ اہم ضرورت ہے: نتیش کمار

لاہور (خصوصی رپورٹر) بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے وفود کا تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔ پنجاب میں پرجوش اور والہانہ استقبال پر حکومت پنجاب کا بے حد مشکور ہوں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بھی انکی دعوت پر جلد صوبہ بہار کا دورہ کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہگہ بارڈر پر پاکستان کے دورے کے بعد بھارت روانہ ہوتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چودھری عبدالغفور نے کہا کہ اسلام پڑوسیوں سے حسن سلوک کا درس دیتا ہے اس لئے خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے نفرتوں کو ختم کرکے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے کیونکہ اسکے سوا اور کوئی حل نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...