ٹوکیو(بی بی سی) جاپانی وزیر اعظم یوشیہیکو نودا نے ملک کی پارلیمان تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ اگست دو ہزار گیارہ کو برسر اقتدار ہونے والے وزیر اعظم یوشیہیکو نودا کا سامنا نو منتخب حذب اختلاف کے رہنما شنزو ایب سے ہو گا تاہم آئندہ انتخابات میں کسی واضح برتری کا امکان کم ہے۔ وزیر اعظم انودا کی مقبولیت میں کمی سیلز ٹیکس میں اضافے اور فوکو شیما جوہری پلانٹ کے حادثے میں حکومتی ردعمل کی وجہ سے ہوئی۔ جزیہ کاروں کے مطابق تقریباً آدھے ووٹر ایسے ہیں جنہوں نے ابھی ووٹ کے سلسلے میں فیصلہ نہیں کیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ آئندہ حکومت مخلوط ہو گی۔ وزیر اعظم نودا پر کئی ماہ سے انتخابات کروانے کے لئے دباﺅ تھا۔
جاپانی وزیراعظم یوشیہیکو نووا نے پارلیمنٹ توڑ دی‘ انتخابات کا اعلان
Nov 17, 2012