واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل فرینک جینوزی نے کہا ہے کہ ماورائے عدالت ہلاکتیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ امریکہ پوری دنیا کو قانونی طور پر اپنا میدان سمجھتا ہے۔ 2004ءسے اب تک ڈرون حملوں میں صرف دو فیصد اہم دہشت گرد مارے گئے جبکہ آٹھ ہزار معصوم شہری جاں بحق ہوئے۔