دوہری شہریت: لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا آصف مسیح کو نااہل قرار دے دیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی رانا آصف مسیح کو دوہری شہریت رکھنے کی بنا پر نااہل قرار دے دیا۔ رانا آصف مسیح کی دوہری شہریت کے خلاف مقامی شہری فیصل الیاس نے لاہور ہائی کورٹ کے روبرو درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ رانا آصف مسیح کے پاس کینیڈا کی شہریت بھی ہے اس لئے بطور رکن اسمبلی آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ درخواست گذار نے عدالت کے روبرو اس معاملہ پر تحریری ثبوت بھی عدالت میں پیش کئے جبکہ عدالت کے سامنے ایم پی اے رانا آصف مسیح م¶ثر جواب نہ دے سکے۔ فاضل عدالت نے مذکورہ ایم پی اے کی رکنیت پہلے ہی معطل کر رکھی تھی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے انہوں نے جواب داخل کرتے ہوئے بتایا کہ اس درخواست میں درخواست گذار متاثرہ فریق نہیں ہے جبکہ عدالت صرف الیکشن پٹیشن پر ہی رکن اسمبلی کو نااہل قرار دے سکتی ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست کو نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا جائے۔ گذشتہ روز فریقین کے دلائل اور عدالت میں پیش کئے گئے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے فاضل عدالت نے رانا آصف مسیح کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ رانا آصف مسیح کی اسمبلی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کریں اور مذکورہ حلقے میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...