لاہور (پ ر) صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے کہا ہے کہ پنجاب کے حالات کے بارے میں جھوٹ اور دروغ گوئی پر شرجیل میمن کو شرم کرنی چاہئے۔ انہوں نے خود سندھ کی ناکام اور نااہل حکومت نے روشنیوں کے شہر کراچی کی رونقیں اجاڑ کر رکھ دی ہیں۔ مضحکہ خیز امر یہ ہے کہ صوبہ پنجاب کے بارے من گھڑت اور اعدادوشمار کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھتہ مافیا، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور ڈاکے نہ روکنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ چودھری عبدالغفور نے کہا کہ شرجیل میمن کو علم ہونا چاہئے کہ سندھ کے مقابلے میں پنجاب میں بھتہ خوری کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔