فیصل آباد: وکیل کو زخمی کرنیکا الزام، لیگی ایم پی اے سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) زرعی رقبے کے تنازعہ پر 214ر۔ب میں فائرنگ کر کے مقامی وکیل کو زخمی کرنے کے الزام میں مدینہ ٹا¶ن پولیس نے عدالت کے حکم پر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سمیت 6افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 214ر۔ب ڈھڈی والا کے رہائشی ظفر عباس کموکا ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دائرکی کہ زرعی رقبہ کے تنازعہ پر ایم پی اے خواجہ محمد اسلام، عرفان عرف مانی اورمحمد اویس نے تین نامعلوم افرادکے ساتھ مل کر اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ تھانہ مدینہ ٹا¶ن پولیس نے عدالت کے حکم پر تین نامزد ملزمان سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے رکن اور مسلم لیگی رہنما خواجہ محمد اسلام نے موقف اختیارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ کبھی بھی اپنے ناپاک ارادوں میںکامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نہ کبھی لڑائی جھگڑا کیا اور نہ کسی کی پشت پناہی کی ہے ہمیشہ صاف ستھری اور شریفانہ سیاست کے لئے کام کیا ہے۔ نہ میں اس لڑائی میں ملوث تھا اور نہ ہوں۔ میں ایک شریف اور پرامن شہری ہوں جن عناصر نے لڑائی جھگڑا کر کے اگر کسی کو مضروب کیا ہے تو ان کو ضرورسزا ملنی چاہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...